ساہیوال واقعہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ڈرائیور ذیشان کا کردار مشکوک قراردے دیا گیا

فون ریکارڈ کے مطابق ذیشان کے افغانستان میں لوگوں سے رابطے تھے جن سے اسکے اہلِ خانہ بھی واقف تھے، رپورٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مارچ 2019 19:24

ساہیوال واقعہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ڈرائیور ذیشان کا کردار مشکوک قراردے ..
ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2019ء) ساہیوال واقعہ کی جے آئی ٹی رپورٹ نے نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیوار ذیشان کا کردار مشکوک ہے۔ ذیشان کے فون ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے افغانستان میں لوگوں سے رابطے تھے اور اسکے گھر میں میں مشکوک افراد کا آنا جانا بھی تھا۔ ذیشان کے گھر والے بھی اس کے ان مشکوک افراد سے رابطوں سے واقف تھے۔

رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کر کے گاڑی کے ٹائر پنکچر کیے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ ساہیوال واقعہ کی جےآئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں گاڑی کے ڈرائیور کے کردارکو مشکوک کرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 19جنوری2019 کو ساہیوال میں قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )کی فائرنگ سے 40سالہ خاتون اور 14سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ابتداء میں دعوی کیا تھا کہ چاروں جاں بحق افراد کو اغواء کیا گیا تھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ پولیس نے بے گناہ افراد کو دہشت گرد سمجھ کر مار دیا ہے۔ اس واقعہ پر عوام نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی ٹیم بنائی گئی تھی اور اب اس نے اب اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں گاڑی کے ڈرائیور ذیشان کو مشکوک قرار دیا گیا ہے اور پولیس کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اب اس رپورٹ نے نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جن کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔