Live Updates

ی* میاں نوا ز شریف کی فیملی کو انکی عیادت سے روکنا آمرانہ اقدام ہے ‘ ساجدہ وسیم ملک

بدھ 20 مارچ 2019 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا کہ میاں نوا ز شریف کی فیملی کو انکی عیادت سے روکنا آمرانہ اقدام ہے۔قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور مریم نوا ز کو میاں نوازشریف کی عیادت سے روکا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں نوازشریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا ایک آمرانہ اقدام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈیز ونگ لاہور کی ٹیم کا اجلاس کی صدارات کرتے ہو کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ہے کہ متعدد بار درخواست دینے کے باوجود انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ساجدہ وسیم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے ایسے میں ان کی اہل خانہ سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں والدہ، بہن بھائی اور بیٹی کی ملاقات پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری عمران خان پر عائد ہو گی ، ملاقاتوں پر پابندی عمران نیازی کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔ ایسے ہتھکنڈے نہ کل ہمیں جھکا سکے تھے نہ آئندہ جھکا سکیں گے۔ حکومت میاں نواز شریف کے ساتھ انتقامی کاروائی فورا بند کی جائے اور میاں نواز شریف کو رہا کیا جائے تاکہ ان کا اچھے طریقے سے علاج کیا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات