بلوچستان بھر میں وکلاء تنظیموں نے نیشنل ڈوشل پالیسی میں ترامیم کے خلاف عدالتی کارروائی کابائیکاٹ

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

G کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء تنظیموں نے نیشنل ڈوشل پالیسی میں ترامیم کے خلاف عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں وکلا کا عدالتی کارروائی سے 2 روزہ بائیکاٹ کیا گیا بلوچستان بار کونسل کے رہنماء راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بائیکاٹ نیشنل جوڈیشل پالیسی میں ترمیم کے خلاف کیا گیا22 اے قانون میں ترمیم سے ایف آئی آر کے اندراج میں سیشن جج کے بجائے پولیس کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہی22 اے میں پولیس کے حق میں ترمیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔