Wفیصل آباد‘ ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی اجلاس

م* ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شوکت حیات نے اقدامات پر عملدآمد تفصیلات سے آگاہ کیا

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

ذ*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شوکت حیات نے انسداد سموگ اقدامات پر عملدآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین کے علاوہ محکمہ تعلیم،صحت،ٹریفک پولیس،پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،انڈسٹریزاوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)نے سموگ کے انسداد کے لئے مختلف محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر پائیدارحل کے لئے طویل المعیاد اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت دستیاب اراضی پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں جو کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ناگزیراورحکومتی ویژن بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اورفصلوں کو آگ لگانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے متعلقہ ادارے متحرک کردار ادا کریں جبکہ ٹائر جلا کر ماحول کو آلودہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔صدر اجلاس نے کہا کہ شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی کے ممکنہ نقصانات سے آگاہ کرنے کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ مالکان کو انجن تبدیل کرانے کی جانب مائل کریں تاکہ ماحول کی خرابی کا باعث بننے والے عناصر کا خاتمہ کیا جاسکے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ انسداد سموگ کے سلسلے میں ہر ماہ جائزہ رپورٹ تیار کریں اور بہتری کے لئے بھی دورس نتائج کے حامل اقدامات ہونے چاہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے سموگ کا موجب بننے والے عناصر کی نشاندہی اور اس کے سدباب کیلئے ضروری احتیاطی وانسدادی پہلوئوں سے آگاہ کیا۔