ٓبی آئی ایس پی نے سہ ماہی قسط کے اجراء پر مستحقین کیلئے ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کردیا

ھ* اقدام وظائف کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بی آئی ایس پی کے عزم کا ایک حصہ ہے

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

ؓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) بی آئی ایس پی نے اپنی مستحق خواتین کو ان کے سہ ماہی وظائف کی ادائیگی کیلئے صحیح وقت اور تاریخ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کیاہے۔ یہ اقدام وظائف کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بی آئی ایس پی کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ یہ مہم نہ صرف دھوکہ دہی کے خطرات کو کم کرے گی بلکہ بی آئی ایس پی مستحقین کو ملنے والے وظیفے کی صحیح رقم سمیت پیسے نکالنے سے متعلق مکمل معلومات بھی فراہم کرے گی۔

ابتدائی مہم کا ریڈیو پر آغاز کیا جا چکا ہے۔ ریڈیو مہم کومستحقین میں بی آئی ایس پی کی اقساط تقسیم کرنے والے تما م چھ شراکتی بینکوں سے مشاورت کے مطابق ترتیب دیا گیا۔ یہ مہم بی آئی ایس پی کے سرکاری سوشل میڈیا اکائونٹس فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب کے ذریعے بھی چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس پی کی غیر مشروط مالی معاونت (UCT)کیلئے رقوم کی تقسیم کے نظام میں بائیومیٹرک تصدیق کا نظام(BVS)اور بی آئی ایس پی ڈیبٹ کارڈز(BDC)شامل ہیں۔

جغرافیائی اعتبار سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مستحقین کیساتھ رابطے کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم کو مختلف علاقائی زبانوں میں پیش کیا گیا۔بی آئی ایس پی پیغامات میں اُردُو، گلگتی، سندھی، سرائیکی، پشتو، پنجابی، ہندکو، بلوچی اور دیگر زبانوں کو انتخاب کیا گیا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مہم کے ذریعے مستحقین کے فائدے کیلئے کی جانے والے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اس بات پر زُور دیا کہ نئی حکومت کے وژن کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کی معاونت کیلئے اِن کو وظائف سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنے کیلئے اس نوعیت کے مزید اقدامات کی بھی کوشش کی جانی چاہیئے۔

بی آئی ایس پی مستحقین کو ادائیگیوں سے متعلق درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مہم اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے۔ دھوکہ باز، ٹائوٹ مافیا اور اسطرح کے دیگر عناصر کی ایک بڑی تعداد بی آئی ایس پی مستحقین کو دھوکہ دینے سے خوف زدہ ہے۔ بی آئی ایس پی انتظامیہ رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کو اپنانے کیلئے مصروف العمل ہے جو کسی بھی قسم کے دھوکے سے بچنے کیلئے ایک جدید نظام تصور کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب مستحقین کی مدد کیلئے دھوکہ باز عناصر سے بچنے، ادائیگی کے عمل کوسمجھنے اور وظیفے کی رقم جو 5000/-روپے ہے اسے کسی ایجنٹ کو دیئے بغیر مکمل وصول کرنے کے حوالے سے ریڈیو مہم تیار کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :