eمسلمانوں سے یکجہتی، چرچ کے باہر 50 جوتے رکھ دیے گئے

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

hویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے چرچ کے باہر 50 جوتے رکھ دیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گرجا گھر کے باہر سفید جوتوں کے 50 جوڑے رکھ کر مساجد میں فائرنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔چرچ کے باہر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہید 50 نمازیوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کے لیے سفید جوتوں کے جوڑے رکھے گئے۔

ایل سورس چرچ کے پادری کا کہنا تھا کہ 'ایک روایت سے متعلق ہمیں یہ معلوم ہے کہ عبادت گاہوں میں جوتے اتار کر جاتے ہیں اور اسی بات سے یہ خیال آیا کہ مساجد میں شہید ہونے والے 50 افراد کے جوتوں کے جوڑے اب کبھی استعمال نہیں ہوں گے۔واضح رہے اس افسوسناک واقعے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

20-03-19/--121 #h# iایران: لینڈنگ کے دوران جہاز میں ایئرپورٹ پر آتشزدگی مسافر محفوظ رہے #/h# ~تہران:ایران میں لینڈنگ کے دوران گیئر کھلنے سے جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ۔

تمام کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں 100 افراد سوار ہیں۔ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ 20-03-19/--122 #h# }نیوزی لینڈ:سانحہ کرائسٹ چرچ کے دو شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین #/h# r ویلنگٹن (آن لائن) سانحہ کرائسٹ چرچ کے دو شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ کرائسٹ چرچ کے میموریل پارک میں ادا کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہید خالد اوران کے صاحبزادے حمزہ مصطفیٰ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شام سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کی تدفین سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نیوزی لین?ڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کردی گئی۔ اس موقع پر نہایت رقت ا?میز مناظر دیکھنے میں ا?ئے اورہرا?نکھ اشکبار تھی۔

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے دو پاکستانیوں سید اریب اور سید جہاں داد کی میتیں لواحقین کے سپرد کردی گئیں۔نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق 9 شہدا میں سے چھ کی شناخت کی جا چکی ہے۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہدا کا پوسٹ مارٹم گزشتہ روز مکمل کرلیاگیا تھا۔ شہدامیں سی12کی شناخت بھی ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں لواحقین کیحوالیکرنیکا کام جلد مکمل کرنیکی کوشش کررہے ہیں ۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا میں سے چھ کی میتیں گزشتہ روز لواحقین کے حوالیکردی گئی تھیں۔