Live Updates

گ*صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

ة جنوبی پنجاب میں اقلیتی طلبہ کے مابین 85لاکھ تک کے تعلیمی وظائف کی تقسیم کی گئی : اعجاز عالم /ایک وزیر کو اقلیتی برادری کے خلاف بولنے پر وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا : صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

لله لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین نے دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہار کی آمد ہے جبکہ ہولی رنگو ں کا تہوار ہے اور امن و محبت کا پیغام لیکر آتا ہے ، آج پاکستان بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار پورے جوش و خروش سے منا رہی ہے جو کہ عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جیسا کہ بانی پاکستان قائداعظم نے 11اگست کو اپنی ایک تقریر میں واضح کیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہولی کے موقع پر جنوبی پنجاب کے مندر اور چرچ وغیرہ کے لئی10کروڑ گرانٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی یقینی طور پر ہندو برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد سے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قلیتی طلبا و طالبات کیلئے 2کروڑ50لاکھ سکالر شپ اور1کروڑ مستحق خاندانوں میں ہولی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے دورے پر اقلیتی طلبہ میں 85لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف کی تقسیم بھی کا جا چکی ہے اورآئندہ سال سے جیلوں میں قیداقلیتی قیدیوں کو ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پر مسلمان قیدیوں کی طرح ریلیف بھی ملے گا۔

اعجاز عالم نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکو مت میںاقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہو رہے ہیں اور حالیہ دورہ جنوبی پنجاب میں اقلیتی ہونہار و مستحق طلبہ کیلئے حکومتی سطح پر تعلیمی وظائف کی تقسیم کا مقصد اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنانا ہے تاکہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہوئے مادر وطن کی ترقی و تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے اقلیتی برادری کے خلاف نازیبا الفاط کا استعمال کیا تو اُسے اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا یہ ہے نیا پاکستان، جس میں اقلیت اور اکثریت تمام کے حقوق یکساں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات