ض*وفاق اور صوبے ایک پیج پر ہیں،عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے،شوکت علی

پشاور کے لئے بڑے بڑے پراجیکٹ لائینگے، سوئی گیس پائپ لائن تبدیل کرینگے، آئندہ سردی کے موسم میں گیس پریشر کا مسئلہ نہیں ہو گا ،رکن قومی اسمبلی

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے کہاکہ بلدیات کی نرسری میں بھی نکل گیاہوں، اب وفاق اور صوبے ایک یپچ پر ہے، عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے، پشاور کے لئے بڑے بڑے پراجیکٹ لائینگے، سوئی گیس پائپ لائن تبدیل کرینگے اور آئندہ سردی کے موسم میں پی کے 76،77 اور78 میں سوئی گیس پریشر کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تین دفعہ خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کو مرمت کی بجائے تبدیل کیا جائے گا۔ پشاورکے پارکوں کی حالت زار بہتر بناکرقصہ خوانی، چوک یادگار، گھنٹہ گھر، خیبربازار کے بیوٹیفیکشن پر19کروڑ روپے کی پراجیکٹ منظور کردیاہے اور اس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایس پی پراجیکٹ ڈائریکٹر بلدیاتی نمائندوں کے مشوروں پر عمل درآمد کرکے نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر مکمل کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشاور کے تاریخی قبرستانوں کے ارد گرد چا ردیواری مکمل کرکے اوپر جنگلے لگاکر قبضہ مافیاء سے قبرستانوں کو محفوظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی کے 76,،77 اور 78 میں سپورٹس کمپلکس تعمیر کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں صاف پانی فراہمی کے لئے مہمند ڈیم سے پائپ لائن لگایا جائے گا جس سے شہر میں 24 گھنٹے پانی میسر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی میں وائرلیس سسٹم شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈ ریلیز کرنے کا تگ ودو کروں گا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے پی ایف سی فنڈ بلدیاتی نمائندوں کا ریلیز کروں گا۔ انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی نکاسی آب کے مسائل حل کرے اور ایم ایس پی اپنا قبلہ درست کرکے بلدیاتی نمائندوں کے مشاورت سے نکاسی آب کے نالیوں کی تعمیر کاکام مکمل کرے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی ناظم سے مل کرکے پشاور کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے خصوصی ترقیاتی پیکج لے لوں گا۔ اجلاس کے آخر میں کنوینئر ملک اسلم نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ۔