sمیاں افتخار حسین25مارچ کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین 25مارچ بروز پیر سہ پہر 3بجے باچا خان مرکز میں اہم پریس کا نفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں دن گیارہ بجے باچا خان مرکز میں مرکزی الیکشن کمیشن کے ممبران کا خصوصی اجلاس میاں افتخار حسین کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئیں گے۔