ح*کوئٹہ ، پبلک سیکٹرڈیویلپمنٹ پروگرام پرعملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت

ش*ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سجاداحمداورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش -صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی کے حوالے سے عدالت کی حکم عدولی کیوں کررہی ہے پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کے حوالے سے ٹینڈربھی جاری ہورہے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

ة کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پبلک سیکٹرڈیویلپمنٹ پروگرام پرعملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سجاداحمداورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی کے حوالے سے عدالت کی حکم عدولی کیوں کررہی ہے پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کے حوالے سے ٹینڈربھی جاری ہورہے ہیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہک بلوچ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے حوالے سے ٹینڈر جاری ہوئے تو منسوخ کردیں گے جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ جس نے اسکیموں کے حوالے سے ٹینڈرجاری کیااسے سزادیں گے حکومت خود کوگرم پانی میں کیوں لیجاتی ہے،ہم نے آپ کاکام آسان کردیاہے وکیل درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان نے پی ایس ڈی پی کے حوالے سے غیرزمہ داری کامظاہرہ کیاجسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارامقصد ہے کہ پلاننگ کمیشن کے قواعد پرعملدرآمد کیاجائے ہم نے پہلے حکم دیاتھا کہ اجتماعی نوعیت کی اسکیموں پرکام ہوگاجسٹس کامران ملا خیل نے کہا کہ حکومت نے اجتماعی شادیوں کیلئی20کروڑ روپے دیئے ،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ حکومت کایہ عمل سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے عدالت کو بتایا کہ اس کاباقاعدہ ایک میکنیزم تیارہواہے،کسی ایک کی مرضی نہیںجسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم اس کو پھرروک لیتے ہیں،جب تک کوئی قانون نہیں بنتادرخواست گذار نے اعتراض کیا کہ ہماراموقف ہے اسے روکنا نہیں ہے،وزیراعلی نے ایساکیوں کیا جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالتی حکم کاہمیشہ غلط استعمال کیاجاتاہے جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات پراظہاربرہمی کیا اور جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ حکومت کے پاس کوئی پروگرام ہے واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی کیخلاف ایک شہری عالم مندوخیل نے آئینی درخواست دائر کررکھی ہے عالم مندوخیل نے پی ایس ڈی پی میں شامل اسکیموں پراعتراضات اٹھائے ہیں۔