سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا

گرفتاردہشتگرد کو افغانستان کے طالبان کمانڈر سے اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی،گرفتار دہشتگرد کا ہدف اہم تنصیبات تھیں' ترجمان

بدھ 20 مارچ 2019 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپور میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ،گرفتار دہشتگرد کا ہدف اہم تنصیبات تھیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کیا جس کی شناخت نیاز میر کے نام سے ہوئی ہے۔دہشتگرد کے قبضہ سے دستی بم اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتاردہشتگرد کو افغانستان کے طالبان کمانڈر سے اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔گرفتار دہشتگرد کا ہدف بہاولپور میں اہم تنصیبات تھیں۔گرفتار دہشتگرد کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔