پاکستان بار کونسل کی کال پر نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کرکے ہڑتال کردی

بدھ 20 مارچ 2019 19:55

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان بار کونسل کی کال پر نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کرکے ہڑتال کردی۔قومی جوڈیشل پالیسی میں ترامیم کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پرخیبرپختونخوا میں وکلاء نے آج ہڑتال کی ہے،صوبے بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،ڈسٹرکٹ بار اور خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی تائید کی گئی ہے،وکلاء کے مطابق چار دن میں قتل کے مقدمہ کا فیصلہ کرنا ناممکن ہے۔چار دن میں واضح اور اصولوں پر مبنی انصاف کے تقاضے پورے کرنا مشکل ہے۔بائیس اے اور بی میں ترامیم سمیت قتل کے کیسز کے چار دن میں فیصلے پر وکلا ء تحفظات کا شکار ہیں۔