۵نیشنل ایکشن پلان کے پر حکومت کے طلب کردہ اجلاس کا جمعیت علماء اسلام بائیکاٹ کرے گی ،مولانا فضل الرحمان

غ*کالعدم تنظیموں کے نام پر دینی مدارس کے خلاف کاروائیوں کی شدید مزاحمت کریں گے yعافیہ صدیقی کی رہائی میں موجودہ حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، ان کی رہائی کا مطالبہ افغان طالبان نے امریکہ کیساتھ مذاکرات میں کے دوران کیا تھا ،جے یوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

ئ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی میں موجودہ حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے ان کی رہائی کا مطالبہ افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کے دوران کیا تھا ،نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں طلب کردہ حکومت کے اجلاس کا جمعیت علماء اسلام بائیکاٹ کرے گی ،کالعدم تنظیموں کے نام پر دینی مدارس کے خلاف کاروائیوں کی شدید مزاحمت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے ملین مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا 24 مارچ کو وزیرستان اور 31 مارچ کو سرگودھا میں مارچ ہوگا کسی صورت بیرونی ایجنڈا کا کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے : نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دینی مدارس کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے شروع سے ہی کہتے آئے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ کے پروں کے نیچے کالعدم تنظیمیں پل رہی ہیں ایک طرف انڈیا سے لڑائی اور دوسری طرف دینی مدارس کے خلاف لڑائی لڑی جارہی ہے پی پی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں دینی مدارس کے طلبہ پر مفروضے کی بنیاد پر کارروائیوں کو بند کیا جائے عورت کے دن کی طرح کے ایونٹ کا ہر طرح سے راستہ روکیں گے انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی آئین دفعات میں ردوبدل نہیں ہونے دیں گی؂ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان یہ مذہبی طبقے اور مدارس کے خلاف ریاست کے استعمال کا راستہ ہے ہم حکومت کو کالعدم تنظیموں کے نام پر مدارس کے خلاف کاروئی کی اجازت نہیں دیں گے ایک طرف ہم بھارت سے جنگ لڑ رہے ہیں دوسری جانب مدارس کے خلاف کارواء کی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت یہ کیا کھیل کھیل ہے پی پی کے کارکنوں پر تشدداور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں جے یو آئی کے کارکنوں کو بھی ملک بھر میں گرفتار کیا گیا انہوں نے کہاکہ عورت ڈے کے حوالے سے ہونے والے غیر شرعی کام حکومت روکے انتظامیہ نے کچھ نہ کیا تو ہم روکیں گے اسلام آباد میں میراتھن ریس نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ نیب سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا تھا آج بھی ہے ہمیں نیب تحفظات تھے انہوں نے کہاکہ اگر آصف زرداری ہماری تحریک میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے ہم اسلام آباد واپس جانے کے لئے نہیں آئے ہیں سابق دھرنے اس کے مقابلے میں دھرنیاں ہوں گی اسلام آباد آکر نتائج لے کر نکلیں گے انہوںنے کہاکہ ملک کی نظریاتی شناخت کیلئے ملین مارچ کا سلسلہ برقرار رہے گا ملک بھر میں بیداری کی مہم برقرار رکھی جائے گی حکمرانوں اور انکے بیرونی آقائوں کو پیغام دینگے کہ انکا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے آئین کی اسلامی دفعات میں تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے 28 مارچ کو پارلیمانی پارٹیز اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے نیشنل ایکشن پلان کو پہلے بھی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی آڑ میں مدارس کیخلاف محاذ نہیں بننے دینگے انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیمیں اسٹیبلشمنٹ کے پروں کے نیچے پل رہی ہیں ملک میں کالعدم تنظیمیں کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایک طرف بھارت کے خلاف جبکہ دوسری طرف مدارس کیساتھ جنگ کی جا رہی ہے مدارس ہمیشہ ملک کیساتھ وفادار رہے ہیں انہوں نے بلاول بھٹو ور آصف علی زرداری کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کی گرفتاری کو غیر جمہوری عمل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پی پی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے انہوں نے کہاکہ عورتوں کے دن کے نام پر فحاشی کا مظاہرہ کیا گیا آئندہ جہاں بھی ایسا مظاہرہ ہوگا ہمارے کارکن قوت بازو سے روکیں گے اسلام آباد میں کوئی میراتھن ریس نہیں ہونے دینگے ایسی تقریبات کا راستہ اپنی قوت بازو سے روکیں گے انہوںنے کہاکہ اگر حکمران باز نہ آئے تو اپنا انجام یاد رکھیں گے انہوںنے کہاکہ عافیہ صدیقی کے واپس آنے کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں حکمران عافیہ کی رہائی روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں عافیہ کی رہائی کا مطالبہ طالبان نے کیا جسے تسلیم کیا گیا تھا نیب سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا تھا آج بھی اسی مقصد کیلئے کام کر رہا ہے نیب کرپشن نہیں سیاستدانوں کیخلاف کام کر رہا ہے سیاسی قیادت کو جیلوں میں بند کرنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے استفسار کیا کہ قوم کو بتایا جائے کہ گرفتار ہونے والا سرائیل کا پائلٹ کہاں گیا اگر کسی کو معلوم ہے تو بتائیں کیونکہ پہلے کہا گیا کہ دو پائلٹ گرفتار کیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت نے کہا ہے کہ اسکی دھمکیوں پر پائلٹ کو رہا کیا گیا ہے موجودہ حکومت نے جلد بازی میں بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے قوم کی کامیابی کو شکست میں بدلا ہے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان