&وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم کاشکار بچے بھی قوم کے بچے ہیں۔ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ڈاؤن سینڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ڈائون سینڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوںکی بحالی اور نگہداشت کیلئے جامع پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے مقصد ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوںکے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے کوششوں کو موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔