&بہاولپورکے کالج میںپروفیسر کے قتل کے واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپورکے ایک کالج میںپروفیسر کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپورسے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملزم کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتول پروفیسر کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے مقتول پروفیسرکے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔