ذ*وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسی چیئرمین پیمرا(PEMRA) محمدسلیم بیگ کی ملاقات

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

H لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میںچیئرمین پیمرا(PEMRA) محمدسلیم بیگ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائے عامہ ہموارکرنے میںمیڈیاکا اہم کردار ہے اورجدید دور میں میڈیا کی اہمیت اورذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک میڈیانے بہت جلد ترقی کی منازل طے کی ہیں اورقومی تعمیر وترقی کیلئے ذمہ دار میڈیا کا کرداراپنی جگہ مسلمہ ہے ۔چیئرمین پیمراسلیم بیگ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیمرا کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔پیمرا کے ایگزیکٹو ممبراشفاق احمدجمانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔