؁کوئٹہ، رابطہ عوام مہم کا مقصد قوم کو دیانت دار دین دارسیاسی دینی پارٹی جماعت اسلامی سے متعارف کرنا ہے،مولاناعبدالکبیر شاکر

: جماعت اسلامی نے کرپشن ختم کرنے اورملک میں اسلامی حکومت کے قیام کا تہیہ کر رکھاہے ، صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی

بدھ 20 مارچ 2019 20:15

Wکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولاناعبدالکبیر شاکر نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کا مقصد قوم کو دیانت دار دین دارسیاسی دینی پارٹی جماعت اسلامی سے متعارف کرنا ہے جماعت اسلامی نے کرپشن ختم کرنے اورملک میں اسلامی حکومت کے قیام کا تہیہ کر رکھاہے ۔قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں سے نجات مل سکیں قوم پرستوں ومفادپرستوں نے بلوچستان کوریگستان بنا دیا ہے ہم حق دار کو حق پہنچاکر عدل وانصاف کا نظام قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مسلم باغ ،خانوزئی کے دورے کے دوران اجلاس،تقریب اور عوام الناس کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت کے موقع پر خطاب میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی قلعہ سیف اللہ نعمت اللہ جوگیزئی ، جنرل سیکرٹری حافظ محمد سلیم ودیگر ذمہ داران بھی تھے انہوں نے ضلع میں رابطہ عوام مہم کا جائزہ لیتے ہوئے ارکان وذمہ داران کو ہدایت دی مولاناعبدالکبیر شاکر نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی سہولیات عام اور روزگارکی فراہمی کیلئے اقدامات کرکے منشیات کا راستہ روک سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

زراعت کی ترقی کیلئے ڈیمزبنانے اور لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ کیا جائے گیس وبجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام اورزمینداروں کو بری طرح متاثر ہیں بدامنی ،جرائم پیشہ عنا صر کو روکھنے والانہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز ،چوری ڈکیتی بڑھ گئی ہے ۔سیکورٹری فورسز ،پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں ۔کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کام نہ ہونے کی وجہ سے ملاوٹ اشیاء ضروریہ ہر جگہ عام ہیں جس سے عوام کی جان ومال بری بر ھ متاثر ہوئے ہیں حکومتی سطح پر کرپشن کا بازار گرم ہے عوام کے جائز مسائل رشوت کے بغیر حل نہیں ہوتے جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

نئی حکومت نے ٹیکسز وڈالر کو پر لگا کرغریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی عوام نان شبینہ کے محتاج بن گیے ۔ بلوچستان میں بلاتفریق غیر جانبدارانہ احتساب کیلئے ضروری ہے کہ گزشتہ صوبائی حکومتوں کے بڑے پراجیکٹ کی تحقیقات کرتے ہوئے لوٹی ہوئی قومی دولت برآمد کرکے لٹیروں کو سزادی جائیں تاکہ کرپشن کا راستہ روکھاجاسکیں ۔جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھر پور تحریک چلائی آئندہ بھی ہم کرپشن کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں عوام رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں۔