ط*لاہور، سول لائنزڈویڑن پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث145ملزمان کو گرفتار کرلیا

گ*موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03گینگز کے 07ملزمان گرفتار،04موٹر سائیکل ، k02عدد موبائل فونز ، 50ہزار روپے نقدی و یگر سامان برآمد

بدھ 20 مارچ 2019 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرسول لائنزڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنزڈویڑن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث145ملزمان گرفتار کر لیئے۔

تھانہ ریس کورس ، مغل پورہ اور تھانہ لٹن روڈ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ایک گینگ کو گرفتار کیا۔ گینگزکی07ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 04لاکھ روپے مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی جن میں04 موٹر سائیکلیں،02موبائل فونز ،50ہزار روپے نقدی ،01عدد پسٹل اورماسٹر کیز برآمدکی گئیں۔

(جاری ہے)

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی05کلوگرام سے زائدچرس،500 گرام بھنگ اور44لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران14ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی12 پسٹلز،01 رائفل اورگولیاں برآمدکی گئیں۔اقدامِ قتل، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب22اشتہاری مجرمان کو گرفتارجبکہ21 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔06قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی 16ہزاروں روپے سے زائدرقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ ، گداگری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر54 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔