Live Updates

qکہ بلاول بھٹو مودی کے ترجمان بن گئے ہیں،عمر سرفراز چیمہ

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، بلاول اور مودی کی سازشیں ناکام ہونگی، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

بدھ 20 مارچ 2019 20:20

ب اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو مودی کے ترجمان بن گئے ہیں۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے بلاول اور مودی کی سازشیں ناکام ہونگی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کرپشن کا جواب دینے کی بجائے بلاول بھٹو مودی کے ترجمان بن گئے ہیں۔ بلاول نے مودی سے یاری نبھانے کیلئے قومی مفاد پر یلغار کی ان کی نیشنل ایکشن پلان پر تنقید بھارتی بیانیہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقبل تسخیر ہے بلاول بھٹو اور مودی کی سازشیں ناکام ہونگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات