ص* بلاول کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے جمہوری عمل کو نقصان ہوگا، جان سید

Uپیپلز پارٹی کے ہر لیڈر نے ہر دور میں بے خوفی سے عدالتوں میں الزامات کا سامنا اور دفاع کیا، حکومت بچگانہ طر ز عمل سے عوام مایوس ہو چکے ، سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی چارسدہ

بدھ 20 مارچ 2019 20:20

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے جمہوری عمل کو نقصان ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے ہر لیڈر نے ہر دور میں بے خوفی سے عدالتوں میں الزامات کا سامنا اور دفاع کیا۔ حکومت کی بچگانہ طر ز عمل سے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چارسدہ کے سینئر نائب صدر جان سید نے ایک اخباری بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں کرپشن سے کوئی جوڑ ہی نہیں مگر موجودہ حکومت ایک ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر سے خوفزدہ ہے۔ اس لئے انہیں پریشرائز کرنے کیلئے احتساب عدالتوں میں طلب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور بھٹو خاندان نے ہمیشہ اصولی کی سیاست کی ہے ہر الزام کا ہر دور میں عدالتوں کا سامنا کیا۔ موجودہ قیادت بھی ڈرانے اور دھمکانے سے جھکنے والا نہیں۔ اس لئے حکومت اپنے سیاسی انتقام پر توجہ دینے کی بجائے ملکی اور بین الاقوامی ایشوز پر مرکوز کریں۔