ں* وفاقی حکومت کی ایماء پر جیالوں پر لاٹھی چارج ناقابل برداشت ہے،برسٹر مرتضی وہاب

وفاقی سرکار غیر آئینی عمل کرکے کس کو خوش کرنا چاہتی ہے، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

Hکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر قیادت کا استقبال کرنے والے پرامن جیالوں کی گرفتاری اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر جیالوں پر لاٹھی چارج ناقابل برداشت ہے حکومت پرامن سیاسی کارکنان پر تشدد کرکے کیا چاہتی ہے وفاقی سرکار غیر آئینی عمل کرکے کس کو خوش کرنا چاہتی ہے۔

پیپلز پا ر ٹی قا نو ن کی با لا دستی پر یقین رکھتی ہے اس لئے ہما ر ی لیڈر شپ نے نیب کے سامنے پیش ہو نے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ انکے خلا ف لگا ئے گئے الزا ما ت کا دفا ع کیا جا سکے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت امن کی دشمن بن گئی ہے روالپنڈی میں پیپلزپارٹی کے پرامن کارکنان کی گرفتاریوں نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی ہے آمروں کے حواری جمہوریت کے بنیادی سبق سے بھی ناواقف ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے فوا د چو ہدر ی کے بیا ن پر شدید تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ فوا د چو ہدر ی صا حب 50تا نگو ں کے برا بر جیا لہ تو پو لیس نے گر فتار کر لئے ہیں پی ٹی آئی خو د ایک تانگا پا ر ٹی ہے جو کہ جمہو ری روا یا ت سے نا واقف ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے پر امن کا ر کنو ں پر تشدد سے آمرانہ دو ر حکومت کی یا د تا زہ ہو گئی ہے آج ہما ر ے پر امن کا ر کن نیب کے دفتر کے با ہر اپنی قیا دت سے وا لہا نہ محبت کا اظہا ر کر نے آئے تھے جنہیں وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا یا گیا اور گرفتا ر کیا گیا۔

انہو ں نے کہا کہ حا ل تو یہ ہے کہ وہ جس تھا لی میں کھا تا ہے اسی میں چھید کر تا ہے۔ علاوہ ازیں مشیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری ملک خصوصاسندھ میں اپنا خوشیوں بھرا ہولی کا تہوار آزادی کے ساتھ منا سکتی ہے پیپلزپارٹی ہولی کے تہوار کی خوشی میں ہندو برادری کے ساتھ شریک ہے سندھ میں اقلیت خصو صاًً ہندو برا در ی صو بہ اور ملک کی تر قی کے لئے اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشیوں اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :