بہاولپور میں طالب علم نے استاد کوچھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا
قاتل کا کہنا ہے کہ استاد مذہب مخالف خیالات رکھتا تھا اور کالج میں الودائی پارٹی کروانا چاہتا تھا
عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مارچ 2019 20:33
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ قاتل رواں ہفتے کالج میں ہونے والی ایک الودائی تقریب کے خلاف تھا کیونکہ اس کے خیال میں یہ اسلام کے خلاف تھی۔
مبینہ قاتل نے بتایا کہ مقتول استاد پڑھاتے ہوئے اسلام مخالف باتیں کرتے تھے لیکن جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ کیا کہتے تھے تووہ کوئی جواب نہ دے سکا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول پروفیسر خالد حمید کالج کے انگریزی کے شعبہ کے ہیڈ تھے اور قتل کیے جانے کے وقت کالج میں ہی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے تا کہ اگر اس معاملے میں کوئی اور بھی ملوث ہے تو اسے بھی پکڑا جا سکے، ٹیم قتل کے محرکات پر بھی تحقیق کرے گی۔ خالد حمید کے رشتہ داروں نے کہا ہے کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے اور اس کی وجہ معاشرے میں پھیلتا عدم برداشت ہے ورنہ خالد حمید جیسے نرم خو اور دھیمی آواز میں بولنے والے شخص یوں اس حادثے سے دوچار نہ ہوتے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے 2017 میں خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ایک طالب علم مشال خان کو بھی جامع کے طلباء نے مذہب کی توہین کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے مجرمان پکڑے نہ جا سکے جس کے بعد اسلامیہ کالج چارسدہ میں بھی ایک طالب علم نے اپنے پرنسپل پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر انہیں قتل کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.