Iسی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کاروائی

ة کالعدم تحریک طالبان کے اہم دہشت گرد گرفتار ، بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بدھ 20 مارچ 2019 20:45

X لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولپور کاروائی کرکے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت نیز کے نام سے ہوئی ہے جسے افغانستان کے طالبان کمانڈر کی جاب سے اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی اور اس کا ہدف بہاولپور میں اہم تنصیبات تھیں ۔ گرفتار دہشت گرد سے اہم دستاویزات اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ نیاز میر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ مانیٹرنگ /شکیل)