جشن نوروزکے حوالے سے مذہبی اکابرین نے اجلاس میں ڈی پی او ڈیرہ سلیم ریاض کوبھائی چارے،محبت اورامن سے گزارنے کی یقین دہانی کرادی

بدھ 20 مارچ 2019 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) جشن نوروزکے حوالے سے مذہبی اکابرین نے اجلاس میں ڈی پی او ڈیرہ سلیم ریاض کوبھائی چارے،محبت اورامن سے گزارنے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سیلم ریاض جشن نوروز کے سلسلے میں اہل سنت و اہل تشیع کے اکابرین کامشترکہ اجلاس منعقدہواجس میں ڈی ایس پی سٹی شعیب خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالحلیم قصوریہ،عبدالمجید گوگاخیل،سید فیاض حسین بخاری،بشیر حسین جڑیا سمیت تمام علما ء کرام اہل سنت واہل تشیع نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن نوروزکے موقع پرتمام علماء کرام متحدہوکراس تہوارکوپرامن گزاریں گے۔ پولیس سیکورٹی کے فرائض احسن طورپر سرانجام دے گی۔ اسلام بھائی چارے اوربرداشت کادرس دیتاہے۔ سابقہ معاہدوں پر عمل کیاجائے اوروقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھاجائے ۔آخر میں تمام شرکا ء نے ڈی پی او ڈیرہ کی طرف سے سیکورٹی کے انتظامات کو سراہا اورجشن نوروز کے موقع پرپولیس کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔