Live Updates

کمشنر ملا کنڈ ڈویژن کا ریسکیو 1122 سوات کے ہیڈ کوارٹر کا اچانک دورہ

بدھ 20 مارچ 2019 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) کمشنر ملا کنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ریسکیو 1122 سوات کے ہیڈ کوارٹر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے ان کو ایمبولینس،فائر وہیکل،ریسکیو وہیکل،کنٹرول روم اور دیگر آلات کے ساتھ ساتھ ریسکیو سٹال کا دورہ کروایا جبکہ ریسکیو 1122 سروس کے حوالے انہوں نے کمشنر ملا کنڈ ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی ریاض خان محسود نے ریسکیو 1122 سوات کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس کا پہلے ایک تصور ہوا کرتا تھا کہ مغربی ترقیافتہ ممالک کی طرح کیا کوئی ادارہ 24 گھنٹے عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور مفت سروس فراہم کر سکتا ہے اب ریسکیو 1122 نے اس تصور کو حقیقت کر دکھایاانہوں نے کہا کہ یہ سروس سوات عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے کمشنر کے ہمراہ موجود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ریسکیو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ریسکیور کے کام کو سراہتے ہیں اورجہاں ضرورت ہو گی ہم ریسکیو 1122 کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر سوات کے عوام کی خدمت کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :