وفاقی وزیر نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا

سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے کئی طریقے ہیں، جوڑ توڑ کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے: وفاقی وزیر میاں سومرو

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مارچ 2019 21:59

وفاقی وزیر نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) وفاقی وزیر نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا، وفاقی وزیر میاں سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے کئی طریقے ہیں، جوڑ توڑ کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پھر سے حکومت کی تبدیلی کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ اس بات کا تذکرہ وفاقی وزیر میاں سومرو کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر میاں سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے کئی طریقے ہیں، جوڑ توڑ کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرہوا بازی اور نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئی ایوی ایشن پالیسی 2019وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے تیار ہے۔ جس کا بنیادی مقصدایوی ایشن کے شعبہ میں آپریٹرز پر لاگو سی اے اے چارجز میں کمی اور مزید مراعات کی فراہمی کے ذریعے پائیدار نمو کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کی بہتر خدمت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید کہا کہ نئی پالیسی میں ائیر لائنز پر لگے مختلف چارجز میں کمی سے سرمایہ کاروں کو ملک میں نئی ائیرلائنز شروع کرنے کی ترغیب ملے گی جس سے ملک کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار کرنے میں آسانیاں فراہم کرنے کے باعث مختلف غیر ملکی آئیرلائنز نے پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں ان سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ فی ملازم ایک درخت کے عنوان سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام ائیرپورٹس پر شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں صرف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس سال ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے سی اے اے کی شجرکاری مہم میں ایوی ایشن سیکٹر کے تمام ذیلی شعبہ جات بشمول ائیرلائنز، جنرل ایوی ایشن آپریٹرز، فوڈ وینڈرز، آئل کمپنیر وغیرہ بھی حصہ لے رہی ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت کے منفی اثرات کا مل جل کر مقابلہ کیا جاسکے۔