غ* سنجاوی اور زیارت میں بد امنی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے،حاجی نورمحمد دُمڑ

بدھ 20 مارچ 2019 22:15

+سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واسا حاجی نورمحمد دُمڑ نے کہا کہ سنجاوی اور زیارت میں بد امنی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے لیویز اہلکاروں نے علاقے میں امن وامان کی خاطر قربانی دی ہے ہم لیویز فورس اور اداروں کیساتھ کھڑے ہیں صوبائی حکومت شہیدا کو تنہا نہیں چھوڑینگے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے جوانوں کو شہید کیا ہے ان کی شاخیں بیرون ملک سے ملی ہوئی ہے ہمارے ادارے منظم اورسول ادارے ایک ساتھ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے زیارت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی زیارت قادر بخش پرُکانی ،ڈی پی او زیارت بھی موجود تھے صوبائی وزیر نور محمد دُمڑ نے کہا کہ ہم ا ن شہیدا کیساتھ ہے جنہوں نے وطن کی خاطر جانوں کی نظرانے پیش کئں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی طرف سے ہر شہید کیلئے 30لاکھ روپے ایک نوکری اور اس کی پینشن تک پوری تنخوا دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح بزدلانہ کاروائیوں سے سنجاوی کے غیور عوام مرعوب نہیں ہونگے ۔عوام او ر سیکورٹی ادارے ایک پیج پر ہے ۔ہم ایک ایک شہید کا احساب لینگے ۔اور کہا کہ ملک کیلئے سیکورٹی فورسز کی تاریخ قربانی سے بھری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کیلئے فوج ،ایف سی ،لیویز اور پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہے ۔آج سنجاوی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہے اور ہمارا کوشش ہے کہ شہید اہلکاروں کو حکومتی مراد دی جائے گی ۔

ہم لیویز فورس اور اداروں کیساتھ کھڑے ہیں صوبائی حکومت شہیدا کو تنہا نہیں چھوڑینگے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے جوانوں کو شہید کیا ہے ان کی شاخیں بیرون ملک سے ملی ہوئی ہے ہمارے ادارے منظم اورسول ادارے ایک ساتھ ہے ۔