جتنی پیشیاں میاں نواز شریف نے دیںہیں وہ دنیا میں کسی بھی وزیراعظم نے نہیں دیں، سابق گورنر سندھ

میاں محمد نوازشریف کواگر نہ آنا ہوتا تو پہلے لندن سے کیوں واپس آتے، سید اریب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جتنی پیشیاں میاں نواز شریف نے دیںہیں وہ دنیا میں کسی بھی وزیراعظم نے نہیں دیں ۔ضمانت میاں نواز شریف کا حق ہے ۔میاں محمد نواز شریف علاج باہر سے کرائیں گے یا نہیں پہلے ضمانت ہونے دیں۔ میاں محمد نوازشریف کواگر نہ آنا ہوتا تو پہلے لندن سے کیوں واپس آتے ۔

انہوں نے کہا کہ پوی قوم سانحہ نیوزی لینڈ پر افسردہ ہے ۔ایک پر امن شہر میں دہشت گردی ہو گئی۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیوزی لینڈمیں مسجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والے سید اریب احمد کی رہائش گاہ فیڈرل بی ایریا میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

محمد زبیر نے کہا کہ میں اریب کے خاندان سے تعزیت کے لئے آیا تھا ۔

اریب پڑھا لکھا نوجوان تھا۔پوری قوم اس سانحہ میں افسردہ ہے۔مسلم لیگ ن ساتھ کھڑی ہے ۔ سانحہ نیوزی لینڈ نے ثابت کیا کے دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے اس کا کوئی مذہب نہیں ہوتاہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور عوام اور میڈیا کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی جہاں بہت دہشت گردی تھی وہ ختم ہوگئی لیکن نیوزی لینڈ کے پرامن شہر میں دہشت گردی ہوگئی ۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔نیوزی لینڈ حکومت کا خلوص قابل دید ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ26 تاریخ کو میاں نواز شریف کی سماعت ہے۔ نواز شریف کی ضمانت ہونی چاہئے ۔میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے دوران بھی سماعت پر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت میاں نواز شریف کا حق ہے ۔جتنی پیشیاں میاں نواز شریف نے دیںہیں وہ دنیا میں کسی بھی وزیراعظم نے نہیں دیں ۔میاں محمد نوازشریف کواگر نہ آنا ہوتا تو پہلے لندن سے کیوں واپس آتے ۔میاں محمد نواز شریف علاج باہر سے کرائیں گے یا نہیں پہلے ضمانت ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد اچھی بات ہے لیکن اختتامی تقریب میں میوزک نہیں ہوناچاہیے تھا۔