ؒدکی ، جرم ثابت نہ ہونے پرصوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران، ان کے صاحبزادے اور دیگر دو ملزمان باعزت بری

بدھ 20 مارچ 2019 23:25

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ایڈیشنل سیشن جج بارکھان نے جرم ثابت نہ ہونے پر صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران ان کے صاحبزادے اور دیگر دو ملزمان کو باعزت بری کردیا ایڈیشنل سیشن جج بارکھان ظفر اللہ جان کے عدالت میں رحمان ناہڑ قتل کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے لہٰذا جرم ثابت نہ ہونے پر صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران ان کے صاحبزادے قاسم شاہ اور دیگر دو ملزمان امام بخش مری اور دلاور مری کو باعزت بری کیا جاتا ہے استغاثہ کے مطابق 2015ء میں پولیس تھانہ رکنی میں سات ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 42/15 بجر م 302 قتل کے دفعے کے تحت درج ہوا تھا ملزمان میں صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران ان کے دو بیٹوں قاسم شاہ ‘انعام اللہ شاہ‘امام بخش مری‘دلاور مری الٰہی بخش اور یاسر شاہ پر قتل کا الزام تھا آج عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر صوبائی وزیر خوراک ان کے صاحبزادے قاسم شاہ اور دیگر دو ملزمان کو باعزت بری کردیئے جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کا دوسرا بیٹا عبوری ضمانت پر جبکہ دو ملزمان الٰہی بخش اور یاسر شاہ اس کیس میں تاحال مفرور ہیں ۔