uراولپنڈی،قتل کے مقدمے کا اشتہاری انٹر پول کے ذریعے گرفتار

بدھ 20 مارچ 2019 23:25

u راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ایف آئی اے نے قتل کے مقدمے کا اشتہاری انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا کاشف الٰہی نامی ملزم کے ریڈ وارنٹ حاصل کر رکھے تھے تھانہ آر اے بازارپولیس کے مطابق ملزم کاشف الٰہی نے 2012 میں دھمیال روڈ پر محمد کامران کو کرایہ کے لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی تھی فائرنگ سے نجیب الرحمن جاں بحق اور کامران زخمی ہوگیا تھا تھانہ آر اے بازار پولیس نے ماجد خان کی مدعیت میں چوہدری انعام اور کاشف الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ملزم گرفتار نہ ہو سکا جس کے پولیس نے ریڈ وارنٹ حاصل کررکھے تھے اور انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا ہے۔