Live Updates

جے ایف17 کا مقابلہ کرنے کے لیے رافیل طیاروں کے ساتھ ساتھ میزائل بھی دیے جائیں، بھارتی فضائیہ

پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے میزائل پرانے ہو گئے ہیں، ہمیں فضا سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائل خرید کر دیے جائیں،بھارتی فضائیہ کی دہائی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 00:41

جے ایف17 کا مقابلہ کرنے کے لیے رافیل طیاروں کے ساتھ ساتھ میزائل بھی دیے ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2019ء) بھارتی فضائیہ نے اپنی حکومت سے کہا ہے کہ ہم موجودہ طیاروں اور میزائلوں سے پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے کہ ہمارے پاس جدید میزائل نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ ہمارے پاس موجود میزائل پرانے ہو چکے ہیں اور ان کی عمر ختم ہو گئی ہے اب انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا اس لیے ہمیں فضا سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائل لے کر دیں۔

بھارتی فضائیہ جس نے تازہ تازہ ہی پاکستانی جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھائی ہے نے پہلے اپنی حکومت سے کہا تھا کہ اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ہم پاکستان کو ہرا سکتے تھے لیکن وہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی اور ہمارے دو طیارے بھی مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ بھی پکڑا گیا، اب بھارتی فضائیہ نے اپنی حکومت سے نیا مطالبہ کیا ہے ہمارے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی پرانے ہو گئے ہیں اور استعمال کے قابل نہیں رہے، اگر پاکستان کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو ہمارے پاس پاکستانی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی موثر ہتھیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستانی فضائیہ پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد اب طرح طرح کے بہانے گھڑ رہی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اگر رافیل طیارے ہوتے تو ہم پاکستان کا جہاز مار گراتے۔ یاد رہے کہ 14فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کا الزام پاکستان پر لگا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ بھی گرفتار کر لیا گیا تھا جسے بعد میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان صاحب نے بھارت کو امن کا پیغام دینے کے لیے رہا کر دیا تھا۔ اب بھارتی فضائیہ دہائی دے رہی ہے کہ ہمارے پاس جدید ہتھیار نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات