برینٹن نے جو کیا اس کے لیے وہ سزائے موت کا مستحق ہے

آسٹریلوی دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ کی کزن کا بیان بھی سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 مارچ 2019 11:24

برینٹن نے جو کیا اس کے لیے وہ سزائے موت کا مستحق ہے
آسٹریلیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2019ء) : نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد کو نشانہ بنانے والے آسٹریلوی دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ کی کزن کا کہنا ہے کہ برینٹن نے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے اسے سزائے موت ملنی چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برنٹن ٹیرنٹ نے معصوم شہریوں کی جان لی ہے اس لیے وہ بھی سزائے موت کا مستحق ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برینٹن کی دادی کا رد عمل آیا تھا۔

برینٹن کی دادی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا انسان تھا، جس برینٹن نے مساجد پر حملہ میں اس سے ناواقف ہوں۔94 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ برینٹن کی یہ کارروائی پورے خاندان کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھی ۔ برینٹن کی دادی کا کہنا تھا کہ برینٹن سے متعلق یہ خبر دل دہلا دینے والی اور ناقابل یقین ہے کیونکہ وہ ایک نہایت اچھا انسان تھا۔

(جاری ہے)

وہ ہمیشہ سے رحمدل تھا اور سال میں دو مرتبہ ہم سے ملنے بھی آیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا اُس کی باتوں سے کبھی انتہا پسندی کی کوئی جھلک محسوس نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹن کی والدہ پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں۔ جب حملہ ہوا اُس وقت وہ ایک مقامی اسکول میں انگریزی کا لیکچر دے رہی تھیں اور تب ہی انہیں علم ہوا کہ ان کے بیٹے نے دو مساجد پر فائرنگ کی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مسجد میں کام مکمل کر کے کل نماز جمعہ کی ادائیگی کو ممکن بنانے کے لیے حتی الامکان کوششیں کی جارہی ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد سے حملے کے تمام ممکنہ بڑھئی، باغبان،قالین بچھانے والے اور دیگر مزدوروں کی بڑی تعداد مسجد کی بحالی کے کام میں شریک ہیں۔ نیوزی لیںڈ حکام کا کہنا ہے کہ کام مکمل نہ کیاجا سکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں جمعہ کے روز سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وژن سے اذان نشر کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا جبکہ ملک بھر میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے پیش نظر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہید ہونے والے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔