سانحہ نیوزی لینڈ کے دہشت گرد کی والدہ بھی منظر عام پر آ گئیں

برینٹن ٹیرنٹ نے جو کیا وہ قابلِ نفرت ہے لیکن مجھے اب اس کو مزید دیکھنے کا شوق نہیں ہے، میری خواہش تھی کہ میں نیوزی لینڈ جا کر شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کروں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 11:34

سانحہ نیوزی لینڈ کے دہشت گرد کی والدہ بھی منظر عام پر آ گئیں
نیوزی لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ حملے کے مرکزی ملزم دہشتگرد برینٹن کے عزیزواقارب نے سزائے موت کی خواہش کا اظہار کردیا۔برینٹن کی کزن ڈونا کا کہنا ہے کہ مجھے برینٹن کی رشتہ دار ہونے پر شدید دکھ ہے، میں اس سے شدید نفرت کرتی ہوں اور خواہش ہے کہ اس کو سزائے موت دی جائے۔سانحہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کرنے والے سفاک دہشت گرد کی رشتہ دار نے برنٹن کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

برینٹن ٹیرنٹ کی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ برنٹن کے ہاتھوں لوگوں کے قتلِ عام کی ویڈیو مزید دیکھ سکتی ہوں کیونکہ یہ میرا دل دکھتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپکو کیا لگتا ہے کہ برینٹن ٹیرنٹ کے ساتھ اب کیا ہو گا؟۔تو انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ وہی ہونا چاہئیے جس کا وہ مستحق ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ برنٹن نے جو کیا اس ہر انہیں سزا ملنی چاہئیے۔

میرے لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کیونکہ وہ میرا خاندان کا حصہ ہے لیکن اس نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں لی ہیں اس لیے اس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہونا چاہئیے۔جب کہ برینٹن ٹیرنٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کی کاروائیوں کو پریشان کن اور خطرناک قرار دے دیا،پولیس نے برینٹن ٹیرنٹ کی والدہ اور بہن کو اپنی حفاظت میں لے لیا کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ کوئی جوابی حملے کے طور پر ان کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دہشت گرد کے خاندان نے شہید ہونے والے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی ہے جب کہ اپنے بیٹے کی کاروائی کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش نہیں ہے۔میرا بیٹا جو بھی کہتا پھر رہا ہے وہ انتہائی احمقانہ ہے۔برنٹن نے جو بھی کیا اس کے بعد مجھے اس سے شدید نفرت ہو گئی ہے۔مجھے ذاتی طور پر تشدد بلکل بھی نہیں پسند۔میری خواہش ہے کہ میں نیوزی لینڈ جا کر اس واقعے میں مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کروں۔