نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں میں شہید تمام50 افراد کی شناخت مکمل

تمام خاندانوں کو مطلع کر دیا گیا ہے، یہ اس کارروائی کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، پولیس کمشنر مائیک بش

جمعرات 21 مارچ 2019 12:08

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں میں شہید تمام50 افراد کی شناخت مکمل
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام پچاس افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ اب ان افراد کی تدفین ہو سکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز پولیس کمشنر مائیک بش نے بتایا کہ حملوں میں قتل کر دیے جانے والے تمام پچاس افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے اور تمام خاندانوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس کارروائی کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔سفید فام نسل پرست آسٹریلوی برینٹن ٹیرینٹ (28 سالہ) کو 50 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ تمام افراد کرائسٹ چرچ کی دو مساجد النور اور لِنووڈ میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ ٹیرینٹ نے اس وحشیانہ کارروائی کو براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا۔برینٹن ٹیرینٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کی معاونت حاصل کرنا ،،، شدت پسندوں کی جانب سے ان پلیٹ فارموں کے استعمال پر روشنی ڈالتا ہے۔