یورپی یونین کی طرف سے گوگل کوریکارڈ ڈیڑھ ارب یورو کا نیا جرمانہ

یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے سزا آن لائن اشتہارات کے شعبے میں اس ادارے کے غلبے کی وجہ سے سنائی

جمعرات 21 مارچ 2019 12:08

یورپی یونین کی طرف سے گوگل کوریکارڈ ڈیڑھ ارب یورو کا نیا جرمانہ
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) یورپی یونین کے صحت مند کاروباری مقابلے کے نگران ادارے نے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے خلاف ایک نئے فیصلے میں اس امریکی کمپنی کو ڈیڑھ ارب یورو جرمانہ کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے گوگل کو یہ سزا آن لائن اشتہارات کے شعبے میں اس ادارے کے غلبے کی وجہ سے سنائی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گوگل کو اتنا بڑا جرمانہ کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے گوگل کو یہ سزا آن لائن اشتہارات کے شعبے میں اس ادارے کے غلبے کی وجہ سے سنائی۔ یورپی یونین کا یہ ریگولیٹری ادارہ یونین کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی بھی کہلاتا ہے اور مجموعی طور پر یہ تیسرا واقعہ ہے کہ اس ادارے کی طرف سے گوگل کو اربوں مالیت کا جرمانہ کیا گیا ہے۔