قزاقستان کے دارالحکومت کا نام تبدیل کرنے کی قراردادپارلیمنٹ میں منظور

تبدیلی کی قراردادکے تحت ملکی دارالحکومت آستانہ کا نام تبدیل کرتے ہوئے نور سلطان رکھ دیا جائے گا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:08

قزاقستان کے دارالحکومت کا نام تبدیل کرنے کی قراردادپارلیمنٹ میں منظور
آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) قزاقستان کی پارلیمنٹ نے ایک ایسی قرارداد منظور کر لی ہے، جس کے تحت ملکی دارالحکومت آستانہ کا نام تبدیل کرتے ہوئے نور سلطان رکھ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نور سلطان قزاقستان میں کئی دہائیوں تک صدر رہنے والے سیاستدان کے نام کا پہلا حصہ ہے۔یہ پیش رفت صدر نور سلطان نذربائیف کے مستعفی ہونے کے ایک روز بعد سامنے آئی۔ قزاقستان کے نئے صدر نے حلف اٹھایا تھا اور اس کے فوراً بعد ہی انہوں نے یہ تجویز پیش کر دی تھی۔ قزاقستان کے نئے صدر قاسم جومارت توکائیف مستعفی ہونے والے صدر کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :