بوسنیائی سربوں کی قیادت کرنے والے جنگی کو عمر قید کی سزا کی توثیق

کراڈچچ کو سنائی گئی چالیس سال کی عمر قید کی سزا بھی بہت کم ہے،اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سنادیا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:08

بوسنیائی سربوں کی قیادت کرنے والے جنگی کو عمر قید کی سزا کی توثیق
سراجیوو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) بوسنیا کی جنگ کے دوران بوسنیائی سربوں کی قیادت کرنے والے رہنما اور جنگی مجرم راڈووان کراڈچچ کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف ایک اپیل اقوام متحدہ کی ایک عدالت نے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کراڈچچ کے خلاف یہ مقدمہ 1990 کی دہائی میں بوسنیا کی جنگ کے دوران جنگی جرائم، قتل عام کے واقعات اور انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق سب سے بڑے مقدمات میں سے ایک تھا۔

عدالت نے اس اپیل پر اپنے فیصلے میں کہا کہ کراڈچچ کو سنائی گئی چالیس سال کی عمر قید کی سزا بھی بہت کم ہے۔ خود کراڈچچ کے مطابق وہ بوسنیا کی جنگ کے دوران سریبرینتسا میں مسلمانوں کے قتل عام سمیت جنگی جرائم کی اخلاقی ذمے داری تو قبول کرتے ہیں لیکن ذاتی طور پر خود کو ان جنگی جرائم کا ذمے دار نہیں سمجھتے۔

متعلقہ عنوان :