معاشرتی ترقی کا خواب تاجروں کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا‘ڈپٹی کمشنر سلوت سعید

تاجروں کے سبب ملکی معیشت کاپہیہ رواں دواں ہے ان کی ترقی سے ہی ملک کی معیشت کو استحکام اوربقاء مل سکتی ہے

جمعرات 21 مارچ 2019 12:23

معاشرتی ترقی کا خواب تاجروں کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا‘ڈپٹی کمشنر سلوت ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے کہ تاجروں کے سبب ملکی معیشت کاپہیہ رواں دواں ہے ان کی ترقی سے ہی ملک کی معیشت کو استحکام اوربقاء مل سکتی ہے ۔ معاشرتی ترقی کا خواب تاجروں کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے او رسوشل سیکٹر کی تعمیر وترقی کیلئے تشکیل دی جانے والی تمام کمیٹیوں میں تاجروں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جارہاہے ۔

انہوں نے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایوان صنعت وتجارت کی طرف سے شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے نشاندہی کئے مسئلوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور ایشن ڈویلپمنٹ بینک کے مابین ایک معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت سر گودہا میں سیوریج او رپینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر عوامی بھلائی کے منصوبوں پر اگلے مالی سال سے کام شروع کر دیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تاجروں کو ہر قسم کاتحفظ فراہم کیا جائیگا کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنی معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ تاجروں سے ملکر روشن سرگودہا کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے جس کے تحت تمام سٹریٹ لائٹس ‘ ٹریفک سنگل فنکشنل کئے جائیںگے ۔ ٹریفک کے مسائل کے ازالے کیلئے بھی تاجروں کی راہنمائی کی جارہی ہے ۔یہاں کی کارٹیج انڈسٹری ‘ کنو ‘ ہینڈ کرافٹ اور بیکو لائٹس سمیت دیگر مقامی شعبوں کے فروغ کیلئے ٹھوس پالیسی بنائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سٹون کریشنگ کے مسائل کو بھی جلد کیا جارہاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ ‘ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی بہتری کیلئے بھی تاجروں کی راہنمائی حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا سب سے اہم طبقہ تاجر ہیں جن کے ٹیکسز سے ملکی معیشت رواں دواں ہے ۔ قبل ازیں ایوان صنعت وتجارت کے صدر مرزا فضل الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور انتظامیہ کے مابین بہترین روابط کاریلیف ہی غریب عوام تک پہنچ سکتاہے ۔ دوستانہ ماحول میں ہی تاجر اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں۔