ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید نے ضلع بھکر کے ایجوکیشنل منیجرز کو مکمل ویجی لینس کے تحت بیسٹ ایجوکیشنل مینجمنٹ یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 21 مارچ 2019 12:23

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید نے ضلع بھکر کے ایجوکیشنل منیجرز کو مکمل ویجی لینس کے تحت بیسٹ ایجوکیشنل مینجمنٹ یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے اور متنبہ کیا کہ سکول ریفارمز روڈ میپ کے انڈیکٹرز پر عملدرآمد میں عمدہ ترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے پنجاب بھر میں ضلع کیلئے ٹاپ رینکنگ کا اعزاز برقرار رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبرادار کیا کہ کمزور کارکردگی کے حامل ایجوکیشن مینجرز اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہ پائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے یہ احکامات گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں محکمہ تعلیم کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کئے ۔ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید نے سکول ریفارمز روڈ میپ کے تمام انڈیکٹرز خصوصا پرائمری اور ایلمنٹری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی اور این ایس بی فنڈز سے حسب اہداف استفادہ یقینی بناکر سہولیات کی بھرپور بہتری کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ احکامات کی تعمیل کو جانچنے کیلئے سکولوں کی اچانک انسپکشن بھی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :