سرگودھا یونیورسٹی میں ہفتہ صحت و صفائی کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کا آغاز ہو گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:23

سرگودھا یونیورسٹی میں ہفتہ صحت و صفائی کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کا ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سرگودھا یونیورسٹی میں ہفتہ صحت و صفائی کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ان تقریبات کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیاجا ر ہے۔ اس سلسلہ میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے تحت ’’ سر سبز و صاف پنجاب‘‘ کے عنوان سے ارو و اور انگریزی تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی30سے زائد طلبا و طالبات نے صحت و صفائی کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے تقاریر کیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہو گا تاکہ ہمارا ماحول آلودگی سے پاک اور ہر ذی روح کیلئے سازگار ہو۔ اردو تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ذیشان نے، دوسری شعبہ ریاضی کے گلفام اور تیسری پوزیشن شعبہ قانون کے ذوالقرنین نے حاصل کی، انگریزی کے تقریری مقابلہ میں شعبہ قانون کے حمزہ، دوسری پوزیشن شعبہ قانون کی فروہ اور تیسری پوزیشن شعبہ انگلش کی مقدس نے حاصل کی۔ صحت و صفائی مہم کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار، واک اور دیگر ادبی مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :