رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ ہائے نی میرا کوکا‘‘کل سے پیش کیا جائیگا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:39

رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ ہائے نی میرا کوکا‘‘کل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ ہائے نی میرا کوکا‘‘کل ( جمعہ) سے شالیمار تھیٹر میںپیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کاسٹ میں ندا چوہدری، سنہری خان، شیلا چوہدری، پنکی پری، سلک ، نور پری، چاند برال، مختار چن ، اسد مکھڑا ،شجر عباس، افشاں چیمہ ، شاہد نوشاد، طارق عباس اور دیگر شامل ہیں۔ ڈاکٹر اجمل نے ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی تمام کاسٹ بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پر عزم ہے اور مجھے یقین ہے کہ عوام کو مذکورہ ڈرامے کے ذریعے بہترین تفریح میسر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اصلاح کیلئے کامیڈی کا سہارا لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :