(ن) لیگ کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی ، سی پیک ملکی خوشحالی کی چابی ہے ‘شہباز شریف

قائد حزب اختلاف سے رانا مشہود احمد کی ملاقات ، سیاسی صورتحال ، نیب کیسز سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 مارچ 2019 12:43

(ن) لیگ کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی ، سی پیک ملکی خوشحالی کی چابی ہے ‘شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے پارٹی رہنما و سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، نیب کیسز سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی و خوشحالی ہے، (ن) لیگ کے دور میں لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کیا۔ سی پیک ملکی خوشحالی کی چابی ہے۔