’یوم پاکستان اور آزادی ِکشمیر‘‘کے سلسلے میں آج الحمراء ادبی بیٹھک میں مشاعرہ اور سیمینار منعقد ہوگا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام’’یوم پاکستان اور آزادی ِکشمیر‘‘کے سلسلے میںآج (جمعہ )22مارچ کو الحمراء ادبی بیٹھک شاہراہ قائداعظم لاہور میں مشاعرہ اور سیمینار منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یوم پاکستان اور کشمیر کے سلسلے میں جدوجہد آزادی اور کشمیر ی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک مشاعرہ اور سیمینار آج2 2 مارچ کو الحمراء ادبی بیٹھک شاھراہ قائد اعظم لاہور میں شام 5 بجے منعقدکیا جارہا ہے۔

اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے کیا ہے۔ نامور شعراء، ادبی وسماجی شخصیات شریک ہونگیں اور یوم پاکستان اور کشمیر کی جدوجہد پرروشنی ڈالیں گے اور شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ سید سہیل بخاری کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد پاکستان کی آزادی میں نمایاں شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے۔