ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون ،باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ افتخار علی ملک
دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ،مشترکہ منصوبوں سمیت نئے مواقع کی تلاش کیلئے تمام تر اقدامات کی کوشش کرنی چاہئے‘سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر کی ملائیشیا ٹریڈرز کے وفد سے گفتگو
جمعرات 21 مارچ 2019 12:59
(جاری ہے)
دو طرفہ تجارت میں پاکستان کا حصہ صرف 257 ملین ڈالر ہے جس کی وجہ سے تجارت کا توازن ملائیشیا کے حق میں ہے۔
اس عدم توازن پر قابو پانے کیلئے ملائیشیا کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری ملائیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئے تجارتی امکانات کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ ملائیشیا اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات تجارت کا فروغ عوامی خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کیلئے رابطہ دفاتر، برانچ آفس یا کسی پاکستانی کمپنی کے قیام یا اس کے ملکیتی ماتحت ادارے یا مشترکہ منصوبے کے طور پر کسی بھی طریق کار کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک فنانس، حلال فوڈ انڈسٹری، توانائی، کم لاگت ہاؤسنگ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیلی مواصلات اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے مابین 1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے قریبی دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور غیر وابستہ ممالک کی تحریک، اسلامی کانفرنس اور جی۔77 تنظیم سمیت ان کا نکتہ نظر یکساں ہے اور پاکستان آسیان کا ڈائیلاگ پارٹنر اور آسیان ریجنل فورم کا بھی رکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی قدر مشترک ہے کہ دونوں ممالک میں نئی حکومتیں قائم ہوئی ہیں اور دونوں ہی کرپشن کیخلاف جنگ اور سرکاری و نجی شعبوں میںگڈ گورننس کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اس سے بھی دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ ملائیشیا کو سی پیک کے میگا منصوبوں میں حصہ لینے کے لئے دعوت دے۔ پاکستان ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ سرمایہ کاری کے لئے سب سے زیادہ پر کشش ملک ہے اور وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مراعاتی پیکیج بھی پیش کیا ہے جبکہ سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے انتہائی لبرل ویزا رجیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اس سے بھی ملائیشین بزنس کمیونٹی کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.