نئی دلی کی عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو الطاف احمد شاہ او ردیگر سے تفتیش کی اجازت دیدی

جمعرات 21 مارچ 2019 12:59

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) نئی دلی کی ایک عدالت نے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء الطاف احمد شاہ اور دیگرسے ایک جھوٹے مقدمے میں تفتیش کی اجازت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت کے جج راکیش سیال نے تحقیقاتی ادارے کو الطاف احمد شاہ ، معروف کشمیری تاجر ظہور وٹالی اور متحدہ عرب امارات کے تاجر نوال کشور کپور سے تفتیش کی اجازت دیدی ہے ۔تحقیقاتی ادارے نے پبلک پروسیکیوٹر نتیشن رانا اور وکیل اے آر ادتیہ کے ذریعے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند الطاف احمد شاہ ، ظہور وٹالی اور کشور کپور سے تفتیش کی اجازت طلب کی تھی جس کی عدالت نے منظور ی دیدی ۔