پاکستان سپر لیگ ،شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند لگائے،وسیم اکرم

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان وسیم اکرم پی آئی اے ٹائون شپ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا حصہ بنے

جمعرات 21 مارچ 2019 13:36

پاکستان سپر لیگ ،شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کامیاب ایونٹ ثابت ہوا ہے، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند لگائے،بہترین ایونٹ کی بہترین ٹیم نے ٹائٹل جیتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان وسیم اکرم پی آئی اے ٹائون شپ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا حصہ بنے ، اٴْنہیں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔اس موقع پر پی آئی سے اے کے چیئرمین وسی ای اوائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وزیرا عظم کے اعلان کے بعد عوام میںآگہی آرہی ہے کہ شجری کاری کتنی ضروری ہے۔