اب لاہوریوں کو اپنے شہر میں کرائے پر ہوٹل کا کمرہ نہیں ملے گا

پنجاب پولیس نے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں کاروائی کے لیے نئے ضوابط کار جاری کردئیے، خلاف ورزی کرنے والے کو سخت سزا ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 12:58

اب لاہوریوں کو اپنے شہر میں کرائے پر ہوٹل کا کمرہ نہیں ملے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2019ء) لاہوریوں کے لیے بری خبر آ گئی ہے،اب لاہویوں کو اپنے شہر میں ہوٹل کا کمرہ نہیں ملے گا۔اس حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اب کوئی شخص اپنے شہر میں قائم ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں کمرہ نہیں لے سکے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس نے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں کاروائی کے لیے نئے ضوابط کار جاری کردئیے ہیں،ان کے مطابق کسی بھی ہوٹل میں منشیات اور شراب نوشی کی اجازت نہیں ہو گی اور مساج سنٹرز کا غیر قانونی قیام قابل گرفت ہو گا۔ضابطے کے مطابق آئی سافٹ وئیر غلط یا فرضی نام کا اندراج کروانے والے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے نئے ضوابط کے تحت اب کوئی بھی شہری اپنے شہر میں کسی ہوٹل میں کمرہ بک نہیں کرا سکے گا۔