سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیس میں ملزم نے 33لاکھ کا چیک بیوہ کے حوالے کر دیا

جمعرات 21 مارچ 2019 13:36

سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیس میں ملزم نے 33لاکھ کا چیک بیوہ کے حوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیس میں ملزم نے 33لاکھ کا چیک بیوہ کے حوالے کر دیا ۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آصمہ بی بی سے 33 لاکھ کا فراڈ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ماموں عبدالرشید کو پلاٹ خریدنے کے لیے 33 لاکھ کی رقم ادا کیجس نے 16 لاکھ کا پلاٹ 33 لاکھ میں لے کر دیا، اب نہ پلاٹ کا قبضہ اور نہ پیسے واپس کیے جا رہے ہیں، معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ماموں عبدالرشید کو پیسے واپس کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالتی حکم پر ملزم شیخ عبدالرشید نے 33 لاکھ کا چیک بیوہ کے حوالے کر دیا ۔