احد خان چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج کے چھٹی پر ہونے کی بنا پر بغیر کاروائی کے 5 اپریل تک ملتوی

جمعرات 21 مارچ 2019 13:38

احد خان چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج کے چھٹی پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج کے چھٹی پر ہونے کی بنا پر بغیر کسی کاروائی کے 5 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ عدالت نے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے بلا رکھا تھا مگر جج سید نجم الحسن چھٹی پر تھے جسکی بنا پر کیس کی کاروائی نہ ہو سکی اور سماعت 5اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کے مطابق اس کیس میں دس گواہان بطور گواہ شامل ہیں، عدالت میں اب تک 6 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔گواہان میں محمد اخلاق خان ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سول سروسز اکیڈمی والٹن روڈ لاہور، مشتاق احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر بٹگرام خیبر پختونخوا، عدیل شفیع آڈیٹر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ایبٹ آباد،محمد سلیم اکاونٹس آفیسر اے جی آفس پنجاب،شہزاد علی اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس اوکاڑہ اور ذیشان وغیرہ کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے، احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں ،احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔