اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی نوجوان شہید

ْقابض فوج نے مغربی کنارے میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا

جمعرات 21 مارچ 2019 13:38

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔